طالبان کا پاکستان سے افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا کرنے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Taliban expected to announce formation of new government

کابل: افغان طالبان نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی سلسلہ علی خیل کو اغوا کرنے والوں کو سزا دی جائے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان افغان طالبان محمد سہیل شاہین نے کہا کہ پاکستان میں افغان لڑکی کا اغوا انسانیت کے خلاف اور سراسر ظلم پر مبنی ہے۔

ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ ہم اس ظلم کی مذمت کرتے ہیں اور پاکستانی حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اغواء کاروں کو گرفتار کرکے کٹہرے میں لایا جائے اور سزا دی جائے۔

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ پاکستان مجرموں کو سزا دے تاکہ ایسے جرائم پاک افغان اقوام کے مابین نفرت کو ہوا نہ دے سکیں اور نہ ہی مجرموں کو جرائم کیلئے زمین میسر آسکے۔ 

قبل ازیں جنوبی افغانستان کے صوبہ قندہار میں افغان فورسز اور طالبان کے مابین شدید لڑائی ہوئی، جبکہ بم دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افغان شہری جاں بحق اور 38 دیگر زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح ضلع ارغستان میں سڑک کنارے نصب بم اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب ایک گاڑی اس سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 3 افغان شہری موقع پر جاں بحق اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں، 8شہری جاں بحق، متعدد زخمی

خیال رہے کہ پاکستان میں افغان سفیرنجیب اللہ علی خیل کی بیٹی سلسلہ علی خیل کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا جس پر 3 ٹیکسی ڈرائیورز سے تفتیش جاری ہے اور اسی دوران افغان سفیر کو واپس بلالیا گیا۔

پاک افغان تعلقات پہلے ہی بہت پیچیدہ ہوچکے ہیں کیونکہ افغان صدر اور نائب صدر نے پاکستان پر الزامات عائد کیے اور وزیر اعظم عمران خان نے ان کا بھرپور جواب دیا۔ سلسلہ علی خیل کے اغوا کا معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا جس سے دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سفیرکی بیٹی اغواء، مقدمہ درج، افغان سفیر کوواپس کیوں بلایاگیا؟

Related Posts