آزاد کشمیر الیکشن، وزیر اعظم عمران خان مظفر آباد میں جلسے سے خطاب آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیر الیکشن، وزیر اعظم عمران خان مظفر آباد میں جلسے سے خطاب آج کریں گے
آزاد کشمیر الیکشن، وزیر اعظم عمران خان مظفر آباد میں جلسے سے خطاب آج کریں گے

اسلام آباد: آزاد کشمیر انتخابی مہم کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان مظفر آباد میں جلسے سے خطاب آج کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ باغ، بھمبر اور میر پور کے کامیاب جلسوں کے بعد آج مظفر آباد کی باری ہے۔

پیغام میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ ان شاء اللہ چیئرمین تحریکِ انصاف اور وزیرِ اعظم عمران خان آج سہ پہر کے وقت مظفر آباد، آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

فیصل جاوید خان نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی بوکھلاہٹ سے یہ واضح ہوچکا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں شکست اپوزیشن کا مقدر بن گئی ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان آزاد عدلیہ کا سامنا کرے، انہوں نے ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اداکاری کرکے ملک سے فرار ہوئے۔

گزشتہ روز وزیراعظم کا آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایسی اداکاری کی کہ ہماری کابینہ کی خواتین نے رونا شروع کردیا لیکن انہیں جیسے ہی لندن کی ہوا لگی، وہ ٹھیک ہو گئے۔ آج نہ صرف شریف خاندان بلکہ ان کے بچے بھی ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر لیڈر ایماندار ہو تو وہ کسی کو بھی پیسے نہیں بنانے دے گا۔ ہم طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس ملک میں کرپٹ حکمران ہوں وہاں ہمیشہ غربت ہوتی ہے۔ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف اور ان کا خاندان آزاد عدلیہ کا سامنا کرے، عمران خان

Related Posts