ن لیگ کی حکومت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس بگاڑا ہے، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کچھ لوگ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھ کر اپنا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، وزیر خارجہ
ن لیگ کی حکومت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس بگاڑا ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس مسلم لیگ ن کی حکومت نے بگاڑا تھا ہم نے نہیں۔ حزب اختلاف ہندوستان کی چالوں کو سمجھے مجھے امید ہے اپوزیشن ناسمجھی کا ثبوت نہیں دے گی۔

اپنے آبائی شہر میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس بگاڑنے والی مسلم لیگ ن ہے، ہم نے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) کے احکامات پر عملدر آمد کے لیے اقدامات کیے ہیں، بھارت چاہتا ہے کہ کلبھوشن کا کیس دوبارہ بہانے سے آئی سی جے لے جائے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے ہماری اپوزیشن بھارت کی چالوں کو سمجھے گی اور ناسمجھی کا ثبوت نہیں دے گی۔ انٹیلی جنس سربراہ عالمی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشاورت کے لیے آتے رہتے ہیں۔

ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین، ڈی جی پی ایچ اے کے ہمراہ یہاں آیا ہوں، البدر گراؤنڈ جو اجڑا ہوا تھا یہاں عالیشان پارک بنے گا۔ پارک میں پودے اور پھول لگائے جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ ڈھائی کروڑ کا منصوبہ ہے، فیملیز کے لیے یہ پارک تفریح کا مقام بنے گا۔ پی ایچ اے والوں سے کہا ہے معیاری کام کر کے مطمئن کریں۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل سے جو بھی گزر رہا ہے اسے صفائی کا موقع دیا جائے گا، بلاول اپنی صفائی پیش کردیں وہ بری الذمہ ہوجائیں گے، ہم شفاف احتساب چاہتے ہیں انتقام نہیں۔ عزتیں سب کی برابر ہوتی ہیں۔ ہم کسی کی بلاوجہ پگڑی اچھالنے کے قائل نہیں۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال صرف مقامی لوگوں کو حج کی اجازت ہوگی، امید ہے اگلے حج سے پہلے ویکسین مکمل ہوجائے تاکہ لوگ حج پر جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی سے چوری ہونیوالی کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنے لگیں

Related Posts