لکی ون شاپنگ مال کی انتظامیہ کا بل بورڈ گرنے کا تردیدی جواب ڈی ایم سی سینٹرل کو ارسال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لکی ون شاپنگ مال کی انتظامیہ کا بل بورڈ گرنے کا تردیدی جواب ڈی ایم سی سینٹرل کو ارسال
لکی ون شاپنگ مال کی انتظامیہ کا بل بورڈ گرنے کا تردیدی جواب ڈی ایم سی سینٹرل کو ارسال

کراچی : گذشتہ دنوں آندھی کے باعث بل بورڈ گرنے اور ایک شخص اشعر شاہ جو مذکورہ شاپنگ مال کا ملازم ہے کے زخمی ہونے اور ریڈھ کی ہڈی کا مہرہ ٹوٹ جانے سمیت زندگی بھر کے لیے معذور ہوجائے کے واقعے کے بعد ڈی ایم سی سینٹرل نے لکی ون شاپنگ مال کو نوٹس جاری کر دیاہے، تاہم لکی ون شاپنگ مال کی انتظامیہ نے بل بورڈ گرنے کی تردید کردی ہے۔ 

ڈی ایم سی سینٹرل نے واقعے پر جاری نوٹس میں بل بورڈ سے متعلق انتظامیہ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ لکی ون شاپنگ مال انتظامیہ نے لکی ون شاپنگ مال کے ڈپٹی چیف سیکورٹی افسر فیصل عظیم کے دستخط سے ڈی ایم سی سینٹرل گلبرگ زون کے ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کے نام جواب بھیج دیا ہے۔

جواب میں موقف اختیار کرتے ہوئے ڈپٹی چیف سیکورٹی افسر فیصل عظیم نے کہا ہے کہ اوپر سے کوئی سائن بورڈ نہیں گرا بلکہ وہ ایک فریم تھا جو لکی ون کے احاطے میں لگائے گئے فوارے کی مرمت کے لیے اس کے اطراف لگایا گیا تھا۔آندھی آنے لکڑی کا فریم اڑ کر لکی ون کے ایک ملازم پر گر گیا جس کے باعث وہ ذخمی ہو گیا تھا ۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لکی ون شاپنگ مال کے افسر سہیل نور کا کہنا تھا کہ عمارت پر کوئی بھی بل بوورڈ نصب نہیں ہے نہ تھا ،جب واقعہ پیش آیا اس وقت ملازم وہاں سے گزر رہا تھا اسی دوران آندھی سے مذکورہ فریم آندھی سے اڑ کر اس شخص اشعر شاہ پر گرا ، یہ ایک اتفاقی اور قدرتی واقعہ ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ڈی ایم سی سینٹرل شمعونہ صدف نے کہاکہ جیسے ہی سمندری طوفان اور آندھی کی وارننگ جاری ہوئی تھی ڈی ایم سی سینٹرل محکمہ بیرونی اشتہارات نے تمام ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کو ایک نوٹس برائے فوری عمل در آمد14 مئی 2021 کو جاری کیا تھا جس میں انہیں ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنے اپنے تمام بل بوورڈ سمیت اشتہارات ہٹا لیں۔

شمعونہ صدف کا کہنا تھا کہ اس خط میں یہ بھی ہدایت کی گئی تھی کہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کے ذمہ دار ایڈورٹائزر ہوں گے جس نے بھی وہ اشتہار لگایا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ریڈیو کے بعد آر جے خالد ملک اب “دی معیاری انٹرٹینمنٹ شو” کی کریں گے میزبانی

انہوں نے کہا کہ اگر شاپنگ مالز پر کوئی بل بوڈ گرا ہوتا تو ڈی ایم سی کا محکمہ آوٹ ڈور اس معاملے کو دیکھتا ، پھر بھی اگر کہیں بھی اس معاملے میں معاونت کی ضرورت پڑی تو ادارہ اپنے قانونی دائرے میں رہتے ہوئے معاونت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایڈورٹائزرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ بل بورڈ یا وال پیسٹنگ لگاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ آہنی ڈھانچے پر نہ بنا ہو اور جہاں بھی لگایا جائے وہ مضبوطی سے لگایا جائے۔

شمعونہ صدف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اگر کسی بھی بیرونی اشتہار کی اطلاع ملی کہ وہ غیر قانونی ہے یا معیار کے مطابق نہیں لگایا گیا ہے تو ایسے اشتہار کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے گا اور نقصان کے ذمہ دار خود ایڈورٹائزرز ہوں گے۔

Related Posts