اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ قراردادِ پاکستان 1940ء نے مسلمانوں کی آزاد مملکت کے حصول کا راستہ ہموار کیا جبکہ کشمیری قوم آج بھی اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے متعلق سوال کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے یومِ پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی طرف سے یومِ پاکستان مبارک ہو۔ آج کے دن 1940ء میں تاریخی قراردادِ پاکستان منظور کی گئی۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ قراردادِ پاکستان نے آزاد مملکت کے حصول کا راستہ ہموار کیا۔ آج بھی کشمیری قوم اقوامِ متحدہ کی قراردادوں سے متعلق سوال کرتی ہے۔ کشمیر کے گلی کوچوں میں ہر جگہ پاکستان کو مبارکباد کے بینرز آویزاں ہیں۔
یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ کوئی ہم سے پوچھے آزادی اور حقِ خود ارادیت کیلئے جدوجہد کتنی مشکل ہے۔ کشمیری عوام بھارتی جبر و استبداد اور سنگین مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔ کشمیری پوچھتے ہیں کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے اور کتنے 70 سال چاہئیں؟
یہ بھی پڑھیں: قائدِ اعظم کے اصولوں کی روشنی میں کسی بھی چیلنج پر قابو پاسکتے ہیں۔صدرِ مملکت