قائدِ اعظم کے اصولوں کی روشنی میں قوم کسی بھی چیلنج پر قابو پاسکتی ہے۔صدرِ مملکت

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
قائدِ اعظم کے اصولوں کی روشنی میں قوم کسی بھی چیلنج پر قابو پاسکتی ہے۔صدرِ مملکت
قائدِ اعظم کے اصولوں کی روشنی میں قوم کسی بھی چیلنج پر قابو پاسکتی ہے۔صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم کے اصولوں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کی مدد سے قوم کسی بھی چیلنج پر قابو پا سکتی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق یومِ پاکستان کی مناسبت سے قوم کے نام اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم قراردادِ پاکستان کی یاد میں پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور قوم کو خوشحال بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

قوم کے نام پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج یومِ پاکستان کے موقعے پر ہمیں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو یاد رکھنا ہوگا۔ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے 7 دہائیوں سے محکوم بنا رکھا ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اقوامِ عالم کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا ہوگا۔ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ ملک بھر میں یومِ پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جو ہر سال 23 مارچ کے روز قراردادِ پاکستان 1940ء کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

 بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے ہندوؤں سے الگ آزا د وطن حاصل کیا۔ تحریکِ آزادی میں قراردادِ پاکستان کی منظوری کو اہم سنگِ میل سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں یومِ پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے