وزیراعظم عمران خان اتوار کوایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan iran president
وزیراعظم عمران خان اتوار کوایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد :سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں،وزیراعظم کی کل کو ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات ہوگی۔

 سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ملاقات کے فوری بعد سعودی عرب روانگی کا امکان ہے ، وزیراعظم کی سعودی قیادت سے ایرانی صدر سے ملاقات کی پیش رفت پر بات چیت ہوگی۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان سعودی عرب اور ایران کشیدگی میں ثالثی کا کردار ادا کررہاہے،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے ثالثی کیلئے کہاتھا،اہم مسلم لیڈر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور تنائو ختم کرنے کی خواہاں ہیں۔

 سر کاری ذرائع کے مطابق ایران کی طرف سے ثالثی قبول کرتے ہوئے تنائو کم کرنے کا عندیہ دیا جا چکاہے، ایران خطے میں امریکا کا کردار بتدریج کم کرکے ختم کرنا چاہتا ہے، پاکستان ماضی میں بھی سعودی عرب ایران تناؤ ختم کرنے کیلئے کئی بار کوششیں کرچکا ہے۔

Related Posts