کورونا کیسز میں کمی، این سی او سی کا 15 مارچ سے پابندیاں کم کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک بھر میں کورونا وباء کی صورتحال پر غور کے بعد 15 مارچ سے مزارات، سینما ہالز اور ان ڈور شادیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے۔

این سی او سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینما ہالز، مزارات اور انڈور شادیوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

دوسری جانب پی ایس ایل میچز میں شائقین کی تعداد 20 فیصد سے 50 فیصد بڑھانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پی ایس ایل میچز میں اسٹیڈیم کی گنجائش کے مطابق شائقین کے داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ پلے آف میچز میں ایس او پیز کے تحت تمام شائقین کو آنے کی اجازت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی اور 50 فیصد اسٹاف کے گھر سے کام کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے تاہم ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

ایس او پیز کے مطابق لوکل باڈیز اور کینٹ بورڈ انتخابات مئی جون کے مہینے میں کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی کے بعد مذکورہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرزکے خلاف کارروائی شروع کردی گئی

Related Posts