تیسراٹی 20، سری لنکا کے 148رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak vs sri 3rd t20
تیسراٹی 20، سری لنکا کے 148رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

لاہور: تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا ہے، ہدف کی تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، گرین شرٹس نے 4 اوورز میں ایک وکٹ پر 23 رنز بنا لیے ، فخر زمان پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ ابتدا میں گرین شرٹس کے بولرز نے قدر اچھی بولنگ کرتے ہوئے 58 رنز پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا ، محمد عامر نے 18 رنز پر ہی پاکستان کو پہلی وکٹ دلائی جس کے بعد عماد وسیم نے سمارا وکرما کو 28 رنز پر آؤٹ کردیا۔

محمد عامر نے جلد ہی ایک اور وکٹ دلائی اور 30 کے اسکور پر تیسری وکٹ گرا کر سری لنکا کے لیے مشکلات کھڑی کیں، پریرا نے جارحانہ انداز میں کھیلنے کی کوشش کی لیکن سرفراز احمد اور افتحار احمد کے گٹھ جوڑ نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

سری لنکا کے ابتدائی بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 58 کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم پانچویں وکٹ کی شراکت میں فرنینڈو اور شناکا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔ 

پہلا میچ کھیلنے والے اوشادا فرنینڈو کی ناقابل شکست 3 چھکوں اور 8 چوکوں سے مزین 78 رنز کی اننگز کی بدولت سری لنکن ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور محمد عامر دو، دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے جیتا اور پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، ٹاس کے موقع پر سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ پوری سیریز میں ہماری ٹیم بہت اچھا کھیلی جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے جب کہ قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آج کا میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

پاکستان نے میچ کیلئے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ بولر محمد حسنین، بیٹسمین عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ  افتخاراحمد،حارث سہیل، عثمان شنواری کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دے دی ہے جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔

Related Posts