تحریکِ انصاف کو یقین ہی نہیں آیا کہ وہ حکومت میں آچکی ہے۔مصطفیٰ کمال

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پیپلز پارٹی نے 18 اکتوبر کے جلسے میں سرکاری وسائل استعمال کیے۔مصطفیٰ کمال
پیپلز پارٹی نے 18 اکتوبر کے جلسے میں سرکاری وسائل استعمال کیے۔مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے  18 اکتوبر کے جلسے میں سرکاری وسائل استعمال کیے گئے جبکہ تحریکِ انصاف کو ابھی تک یقین ہی نہیں آیا کہ وہ حکومت میں آچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سیّد مصطفیٰ کمال نے پارٹی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران پارٹی صدر انیس قائم خانی اور اراکینِ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل بھی موجود تھے۔

پریس کانفرنس خطاب کے دوران سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ جڑنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ وزیرِ اعظم اور وزرائے اعلیٰ والی پارٹیوں کو چھوڑ کر لوگ ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں جو اِس بات کی غمازی ہے کہ لوگ موجودہ حکمرانوں سے ناامید ہیں۔

خطاب کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جنہیں ملک کے حالات میں بہتری چاہئے، ان کیلئے پاک سرزمین پارٹی ہی واحد آپشن ہے۔ اس موقعے پر ایڈمنسٹریٹر کراچی، صوبائی سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈی جی کے بی سی اے سمیت بزنس کمیونٹی کے نمائندگان نے بھی پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو ابھی تک یقین ہی نہیں آیا کہ وہ وزیرِ اعظم بن گئے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ اپوزیشن سے بات نہیں کروں گا جبکہ اداروں کے سربراہ بھی تعینات کرنے کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرنا پڑتی ہے۔

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اپوزیشن بھی انقلابی بنی ہوئی ہے، اپوزیشن استعفے دے دے تو حکومت بھی ختم ہوجائے گی۔ اپوزیشن یا حکومت میں سے کوئی بھی اصلاحات کی بات نہیں کرتا، سب کی باتوں کا ایک ہی محور ہے کہ عمران خان کو اُتارو، ہمیں حکمران بنا دو۔ 11 جماعتوں کے مؤقف میں کہیں بھی عوام کی بات نہیں تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ماسک نہ لگانے پر 500 جرمانہ زیادتی ہے،تاجربرادری