اداکارہ سدرہ بتول کی 3سال بعد شوبز میں واپسی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Actress Sidra Batool set to make comeback after three years

کراچی: معروف ٹیلی ویژن اداکارہ سدرہ بتول 3 سال کے وقفے کے بعد شوبز انڈسٹری میں واپس آگئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی نجی زندگی پر توجہ دینے کے لئے شادی کے بعد کام سے عارضی رخصت لی تھی جبکہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں نمودار ہوئی ہیں۔

تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے پاس کافی پروجیکٹس تھے لیکن میں نے اپنے خاندان کو ترجیح دی۔

سدرہ بتول کا کہنا ہے کہ کئی منصوبے ایسے تھے جو میری شادی کی وجہ سے نامکمل رہے تاہم میں ان کو اب مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

سدرہ بتول نے 2012 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا ،پاکستانی اداکارہ نے زیادہ تر پاکستانی ہٹ ڈرامہ سیریز میں معاون کردار ادا کرنے کے لئے جانا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:جاوید اختر نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

سدرہ بتول نے داغ، یہ زند گی ہے، پرورش سمیت مختلف ہٹ ڈراموں میں کام کیا۔ 2017 میں سدرہ نے احسن قریشی کے ساتھ شادی کی اور اس جوڑے کی دو خوبصورت بیٹیاں ہیں۔

Related Posts