افغان امن عمل، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
افغان امن عمل، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
افغان امن عمل، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: پاکستان کی بھرپور کاوشوں سے ہمسایہ و برادر اسلامی ملک افغانستان میں قیامِ امن کی تیاریاں جاری ہیں، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ افغان امن عمل کے 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق افغان اعلیٰ قومی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 3 روزہ دورے کے دوران صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِ اعظم عمران خان سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

افغانستان سے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پہلی بار پاکستان آنے والے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور آرمی چیف سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معزز مہمان افغانستان کی قومی مفاہمتی اعلیٰ کونسل کے ممتاز ممبران کو اپنے ہمراہ لائے ہیں۔ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز کا بھی دورہ کریں گے۔

انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد میں افغان مہمانوں کیلئے ایک خصوصی پروگرام رکھا گیا ہے جہاں ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کلیدی اسپیکر ہوں گے۔ خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی ہوگی۔

اس حوالے سے دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا دورۂ پاکستان افغان امن معاہدے اور پاک افغان تعلقات میں بہتری کیلئے اہم ہے۔ افغانستان کے ساتھ ہمارے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی  تعلقات کی جڑیں بے حد گہری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے عجلت میں انخلاغیردانش مندانہ ہوگا، وزیر اعظم