پی سی بی یونس خان سے مطمئن، مستقبل میں بھی سسٹم کا حصہ رہیں گے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پی سی بی یونس خان سے مطمئن، مستقبل میں بھی سسٹم کا حصہ رہیں گے
پی سی بی یونس خان سے مطمئن، مستقبل میں بھی سسٹم کا حصہ رہیں گے

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان یونس خان کو مستقبل میں بھی سسٹم کا حصہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کے مطابق یونس خان کے کام کو ہر سطح پر سراہے جانے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان کی خدمات سے مستقبل میں بھی استفادہ کیا جائے گا۔

با خبر ذرائع کے مطابق یونس خان مزید کہاں اور کس کردار میں خدمات انجام دیں گے؟ اس کی تفصیلات طے کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق یونس خان اور پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے درمیان گزشتہ ہفتے ملاقات ہونا تھی تاہم وسیم خان کی لاہور میں عدم موجودگی اور مصروفیات کے باعث ملاقات نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق دونوں کی آئندہ ہفتے ملاقات کا امکان ہے جس میں یونس خان کے کردار کو حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے علاوہ ایج گروپ ٹیموں کے لیے بھی یونس خان کی خدمات لی جائیں گی۔

خیال رہے کہ یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا جہاں ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے برابر کردی تھی۔

مزید پڑھیں: قومی ٹی ٹوئنٹی کپ، پاکستان کرکٹ بورڈ کا 90 لاکھ کی انعامی رقم کا اعلان

Related Posts