سعید غنی کی نجی اسکولوں کو بلا سود قرضے فراہم کرنیکی تجویز، وفاق کی تعاون کی یقین دہانی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saeed Ghani request to provide interest free loans for private schools

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے آج وفاقی وزیر تعلیم سمیت دیگر صوبوں کے تعلیمی وزراء کے اجلاس کے دوران وفاق سے چھوٹے نجی اسکولز کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ نجی اسکولز موجودہ صورتحال میں شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور اگر انہیں اس طرح حکومت کی سطح پر مدد ملے گی تو اس سے بلواسطہ اور بلا واسطہ بچوں کو ہی فائدہ ہوگا۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اگر اسٹیٹ بینک اس قرض پر کوئی سود لینا چاہتی ہے تو یہ سود وفاقی حکومت ادا کردے، ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لئے ان اسکولوں کو ریلیف فنڈز فراہم نہیں کئے جاسکتے البتہ اگر اسٹیٹ بینک کے ذریعے بلا سود قرض یا قرض پر سود وفاق برداشت کرلے تو یہ ممکن ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: امتحان کے بغیربراہ راست بھرتی ہونیوالے 18 اسسٹنٹ کمشنر امتحان میں فیل

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم سمیت تمام صوبائی تعلیم وزراء کی جانب سے سعید غنی کی تجویز کا خیر مقدم کیا گیا،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جلد ہی وزیراعظم سے بات کرکے ان کو اس تجویز سے نہ صرف آگاہ کیا جائے گا بلکہ ان سے اس پر عملدرآمد کے لیے بھی درخواست کی جائے گی۔

Related Posts