کراچی : پے پرو نے تعلیم کے شعبے کے لئے ادائیگی کیلئے ایک نیا نظام متعارف کرادیا ہے جس کے ذریعے والدین اپنے بچے کی فیس آن لائن ذرائع سے ادا کرسکتے ہیں۔
گلوبل ای کامرس پلیٹ فارم پے پرو اسکول اور بینک کے مابین پل کا کام کرتی ہے،اس حوالے سے پے پرو کا کہنا ہے کہ پے پرو کے ذریعہ والدین اب کاؤنٹر پر ادائیگی کے بجائے اپنے آن لائن بینکنگ چینلز کے ذریعہ اسکول کوادائیگی کرسکتے ہیں۔
پے پرو پرایک بار یا ایک سے زیادہ بار آنے والی ادائیگیوں کو اسکولوں کی جانب سے قبول کیا جاتا ہے اور پے پرو اسکول انتظامیہ کو ڈیش بورڈ تک رسائی فراہم کرتا ہے ۔
ادائیگیوں کی قیمت میں کمی ، رئیل ٹائم رپورٹنگ کے ساتھ بہتر کنٹرول ، 24 گھنٹے کے اندر اندر تصفیہ کے ساتھ تیز عمل کاری اور عملے کے وقت کا بہترین استعمال پے پرو کی خوبیوں میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی میں آن لائن خرید و فروخت میں جعلسازی کا انکشاف، موبائل فون ڈیلرلٹ گیا