امریکی صدر ٹرمپ کا سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ڈرون حملوں پر اظہارِ تشویش

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
امریکی صدر ٹرمپ کا سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ڈرون حملوں پر اظہارِ تشویش
امریکی صدر ٹرمپ کا سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ڈرون حملوں پر اظہارِ تشویش

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں تیل کے کنووں پر ڈرون حملوں سے بھاری مالی نقصان کے بعد سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران واقعے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا سعودی عرب کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

باہمی گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں سعودی عرب پر ہونے والے ڈرون حملوں سے بھاری نقصان کا دکھ ہے اور ہم سلامتی اور استحکام کے حوالے سے سعودی عرب کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغان طالبان کو ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر آنے کا اشارہ

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب تمام دہشت گردانہ جارحیت سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم دہشت گردوں کے خلاف مملکت کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ یمن کے آزادی پسند حوثی باغیوں نے ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے  جبکہ عالمی میڈیا کے مطابق تیل تنصیبات پر حملوں سے سعودی عرب کے خام تیل کی پیداوار میں کم از کم 57 لاکھ بیرل یومیہ کی کمی ہوئی ہے۔ 

اس سے قبل  گزشتہ روز  بقیق میں تیل کے کنوؤں ، پراسیسنگ پلانٹ اور بڑی آئل فیلڈ  پر ڈرون حملوں سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور ہزاروں گیلن تیل جل گیا جس سے  سعودی عرب کا شدید مالی نقصان ہوا ہے۔

آئل فیلڈ میں قائم ارامکو کمپنی کے پلانٹ پر ہونے والے ڈرون حملوں سے بڑے پیمانے پر بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور شدید مالی نقصان پہنچایا، تاہم ریسکیو اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ اہلکاروں نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کے شہر بقیق میں تیل کے کنوؤں اور پلانٹ پر ڈرون حملے، شدید مالی نقصان