کراچی میں پورٹ قاسم کی فیکٹری سے کیمیکل کا اخراج، 20 سے زائد افراد کی حالت غیر

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کراچی میں پورٹ قاسم کی فیکٹری سے کیمیکل کا اخراج، 20 سے زائد افراد کی حالت غیر
کراچی میں پورٹ قاسم کی فیکٹری سے کیمیکل کا اخراج، 20 سے زائد افراد کی حالت غیر

شہرِ قائد کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب موجود کیمیکل فیکٹری سے کیمیکل خارج ہونے لگا جس کے باعث 20 سے زائد افراد کی حالت غیر ہو گئی ہے۔

کیمیکل فیکٹری سے خارج ہونے والا کیمیکل انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے جس کی تیز بو کے باعث 20 سے زائد افراد کو تشویش ناک حالت میں فیکٹری سے نکال لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ 20 افراد فیکٹری کے ملازمین ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئیں اور متاثرین کی امداد شروع کردی گئی ہے۔

متاثرہ 20 افراد کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ فیکٹری میں مزید متعدد افراد موجود ہیں جنہیں ریسکیو کیا جائے گا  جبکہ فیکٹری سے کیمیکل خارج ہونے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 300 کے قریب پہنچ چکی ہے، تاہم اب تک گیس کے اخراج کے مقام کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

کیماڑی میں گزشتہ ماہ مبینہ زہریلی گیس سے  14 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ضیاء الدین میں 9 سول اسپتال اور کتیانہ اسپتال میں 2،2 اور برہانی اسپتال میں ایک موت رپورٹ ہوئی۔

مزید پڑھیں:  کیماڑی  میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی

Related Posts