دوحہ: امریکا اور افغان طالبان آج طویل ترین جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کرنے کے لئے ایک امن معاہدے پر دستخط کرینگے، قطر میں منعقدہ تقریب میں فریقین جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرینگے۔
اس معاہدے کے ذریعے تشدد میں کمی دونوں ممالک کے مابین تنازعہ کا ایک اہم موڑ ثابت ہوگی اور اس معاہدے کی شرائط طے کریں گی جس کے نتیجے میں امریکی فوج 18 سال سے زیادہ عرصے کے بعد انخلا کرسکتی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور طالبان کاکہنا ہے کہ 29 فروری کو دوحہ میں معاہدہ ایک ہفتہ کے جزوی معاہدے کے بعد آج طے شدہ ہے۔
مزید پڑھیں:امریکاطالبان امن معاہدہ: افغان عوام موقع سے فائدہ اٹھائیں، ڈونلڈٹرمپ