نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان عوام پر زور دیا ہے کہ وہ نئے مستقبل کے موقع پر گرفت کریں کیونکہ امریکہ طالبان کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا چاہتا ہے۔یہ بات انہوں نے اعلی امریکی سفارت کار مائیک پومپیو کے دوحہ میں طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے میں شرکت کے اعلان کے دوران کہی۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ مائک پومپیو فوری طور پر طالبان کے نمائندوں کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔سیکریٹری دفاع مارک ایسپر اس سلسلے میں حکومت افغانستان کے ساتھ مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ طالبان کے بہت سے نمائندے یہ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی امن معاہدہ جس میں ملک کے تمام لوگ شامل ہوں اور ان کی معاشی ، معاشرتی اور سلامتی کی ضروریات کو سامنے رکھیں۔
مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کی تعریف