دوحہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج قطر میں امریکا اور افغان طالبان کے مابین امن معاہدے پر دستخط کے موقع پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔دستخطی کی تقریب دوحہ میں ہوگی ، شاہ محمود قریشی کے علاوہ تقریب میں دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے۔
قطر نے حال ہی میں پاکستان کو امن معاہدے کے معاہدے میں شرکت کی دعوت دی تھی جہاں پاکستان میں قطری سفیر نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کے دوران قطری وزیر خارجہ کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو دعوت کا پیغام دیا تھا ۔
امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدے کو سراہتےہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ پاکستان اور قطر نے افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ امن معاہدہ انٹرا افغان مذاکرات کا باعث بنے گا۔
مزید پڑھیں: امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ پاکستان کی کامیابی ہے ،وزیر خارجہ