اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں امریکی سفارتخانے کی گاڑی اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ، واقعہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کی گاڑی نے اشارہ بند ہونے کے باوجود سامنے سے آنے والی ایک کار کو ٹکر ماری۔
اس حادثے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ دیگر 4 افراد زخمی بھی ہوئے تاہم زخمیوں کو طبی امداد کیلئے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی: گاڑی کی خوشی میں تیزرفتاری جانیں لے گئی، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی