واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے نام سے بہترین پروگرام جاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ڈیووس میں عالمی سربراہانِ مملکت اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔جلد امریکا کے عوام کو خوشخبری دیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیووس میں ہونے والی عظیم پیش رفت سے بڑی تعداد میں کمپنیاں امریکا کا رُخ کریں گی اور ہماری معیشت میں بہتری آئے گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو کمپنیاں امریکا سے باہر جا چکی تھیں، انہیں واپس لانے پر بھی کام جاری ہے۔ امریکا کی اقتصادی حالت بہترین ہے۔ ملازمتوں کا ڈھیر لگ جائے گا۔
Making great progress in @Davos. Tremendous numbers of companies will be coming, or returning, to the USA. Hottest Economy! JOBS, JOBS, JOBS!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 22, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران پاک امریکا تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے پیشرفت ہوگی۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی گزشتہ روز کی ملاقات کو مفید اور حوصلہ افزا قرار دیا۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔وزیر خارجہ