دی سمپسنز نے نہیں کی پیشین گوئی؛ وائرل تصویر مصنوعی ذہانت سے تیار شدہ نکلی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

کولڈ پلے کے کنسرٹ میں امریکی کمپنی کے سی ای او اینڈی بائرن اور ان کی کمپنی کی ایچ آر چیف کرسٹن کیبوٹ کی وائرل ویڈیو پر میمز بنانے کا سلسلہ بہت مقبول ہوا۔ اب ان دونوں کی تصویر ویب پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں دی سمپسنز کارٹون کے کرداروں کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جیسے کہ اس کی پیشین گوئی پہلے ہی کی گئی تھی۔

لیکن درحقیقت یہ منظر اصلی نہیں ہے، متعدد میڈیا اداروں نے توثیق کی ہے کہ یہ تصویر کسی آفیشل سمپسنز ایپیسوڈ سے نہیں ہے اور یہ ممکنہ طور پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔

دی سمپسنز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت جیسے واقعات اور تکنیکی ترقیات جیسے معاملات پر پیشین گوئیاں کرنے کی وجہ سے خاصی شہرت حاصل کی ہے تاہم زیادہ تر ایسی پیشین گوئیاں یا تو اتفاقی ہوتی ہیں یا سوشل میڈیا پر ہیرا پھیری کے طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ بدھ کی رات، میساچوسٹس کے گلیٹ اسٹیڈیم میں کولڈپلے کے جوشیلے کنسرٹ کے دوران ایک غیر متوقع منظر سامنے آیا۔ جب جَمبوٹرون اسکرین پر کیمرہ ایک جوڑے پر جا پہنچا، تو وہاں موجود تمام لوگ حیرت سے دیکھنے لگے۔

اس جوڑے نے اپنے آپ کو بڑی اسکرین پر دیکھ کر فوراً گھبرا گئے۔ گھبراہٹ میں سی ای او نے اپنے چہروں کو چھپانے کے لیے سیٹ کے نیچے بیٹھنے کی کوشش کی، جبکہ ایچ آر چیف نے منہ موڑ لیا۔

یہ منظر دیکھنے پر کولڈپلے کے فرنٹ مین کرس مارٹن نے ایک ہلکا مزاح کیا اور بولے: “دیکھو ان دونوں کو یا تو یہ چھپ کر محبت کر رہے ہیں یا پھر بہت شرمیلے ہیں۔”

اُس وقت تک کسی کو اندازہ نہ تھا کہ کرس مارٹن کا یہ سادہ جملہ انٹرنیٹ پر اُجّل کی طرح پھیل جائے گا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر ہزاروں شئیرز کے ساتھ وائرل ہو گئی، اور جلد ہی پتہ چلا کہ یہ جوڑا امریکی کمپنی کے سی ای او اینڈی بائرن اور ان کی ایچ آر چیف کرسٹن کیبوٹ تھے۔

یہ وہی کنسرٹ تھا جہاں اس دلچسپ منظر نے سامنے آنے کے چند لمحات بعد ہی ہزاروں ویوز اور میمز کو جنم دیا، جو اب تک انٹرنیٹ پر بہت مقبول ہے۔