پاکستان کے مشہور کرکٹر عماد وسیم اور سوشل میڈیا اسٹار نائلہ راجہ کے درمیان مبینہ تعلقات کی افواہیں سوشل میڈیا پر خوب زور پکڑ رہی ہیں۔ ایک ویڈیو جسے لندن سے چھپ کر ریکارڈ کیا گیا، اس میں عماد وسیم کسی خاتون کے ساتھ دکان یا شاپنگ ایریا میں دیکھے گئے۔ لیکن یہ چند سیکنڈز پر مشتمل کلپ کچھ بھی واضح طور پر ثابت نہیں کرتا ہے۔
نائلہ راجہ نے عماد وسیم کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عماد وسیم سے ملاقات اتفاقاً ہوئی تھی اور اس میں کسی بھی راز یا تعلق کا ایجنڈا شامل نہیں تھا۔ انہوں نے وائرل ویڈیو کو سچائی سے عاری قرار دیا اور مداخلت بند رکھنے کی درخواست کی۔
Imad Wasim 🙃 #imadwasim #Cricket pic.twitter.com/61gQ7jmU70
— Asad (@Asadhere00) July 19, 2025
عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے حال ہی میں تیسرے بچے کے والد بننے کی خوشخبری شیئر کی اور انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اسے نو ماہ اپنے پیٹ میں رکھا، اللہ اسے ہمت دے تاکہ وہ زندگی کا سفر طے کر سکے۔
مزید یہ کہ سوشل میڈیا صارفین نے مشاہدہ کیا کہ ثانیہ نے اپنے انسٹاگرام بائیو سے Wifey to Imad Wasim کا ٹائٹل ہٹا کر صرف ماما آف عنایہ عماد و ریان عماد لکھا اور اپنی کچھ تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں آپس میں ابھی بھی سوشل پلیٹ فارمز پر فالو کر رہے ہیں۔ یہ خاموشی اور نیا انداز کئی سوالات کو ہوا دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ عماد وسیم نے تاحال ان افواہوں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تاہم نائلہ راجہ نے سوشل میڈیا پر ان افواہوں کی تردید کی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ انہوں نے عماد وسیم سے اپنی ملاقات کی تصویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور یہ ویڈیو غلط بنائی گئی تھی اور اس میں ان کے ساتھ موجود دیگر لوگوں کو نہیں دکھایا گیا تھا۔
نائلہ راجہ کے مطابق ان کی عماد وسیم سے ملاقات اتفاقی تھی، اس کے پیچھے کوئی اور مقصد نہیں تھا انہوں نے انہیں اس معاملے سے دور رکھنے کی درخواست بھی کی۔