بھارتی سورما شاہد آفریدی سے ڈر گئے؛ ہربھجن، یوراج، عرفان پٹھان اور رائنا میدان سے فرار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والا میچ بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے انکار کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔

بھارتی کھلاڑیوں نے اس میچ میں پاکستان کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کی موجودگی پر اعتراض کیا اور اس بنیاد پر میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ ان کھلاڑیوں میں ہربھجن سنگھ، یوراج سنگھ، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، سروش رائنا اور شکھر دھون شامل ہیں۔

بھارتی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ حالیہ پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ نے انہیں اس میچ میں شرکت سے روکا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے ملک سب سے پہلے ہے، اور ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

پاکستانی لیجنڈز کے مینیجر نے تصدیق کی کہ بھارتی کھلاڑیوں نے شاہد آفریدی کی ٹیم میں شمولیت پر اعتراض کیا اور میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ باقی تمام میچز طے شدہ شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے اور ٹکٹوں کی رقم شائقین کرکٹ کو واپس کر دی جائے گی۔

پاکستانی کرکٹ شائقین نے بھارتی کھلاڑیوں کے اس رویے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ کرکٹ کے کھیل میں سیاست مضر ہے اور کھیل کو نقصان پہنچاتی ہے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے منتظمین نے اس میچ کو منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد شائقین کو خوشی فراہم کرنا تھا، لیکن اس فیصلے سے کئی افراد کی دل آزاری ہوئی۔ انہوں نے بھارتی کھلاڑیوں کی ناراضگی کو مدنظر رکھتے ہوئے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی کرکٹ شائقین نے بھارتی کھلاڑیوں کے اس رویے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کا مقصد دوستی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے نہ کہ سیاسی اختلافات کو بڑھاوا دینا ہے۔