مودی سرکار خواجہ سرا سے خوف زدہ، ٹرانسجینڈر کو پاکستانی جاسوس سمجھ لیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ این ڈی ٹی وی)

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں پولیس نے ایک بنگلہ دیشی شہری عبدالسلام کو گرفتار کیا ہے جو گزشتہ 20 سالوں سے بھارت میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا۔

عبدالسلام نے نیہا کے نام سے ایک ٹرانسجینڈر خاتون کی شناخت اختیار کر رکھی تھی اور اس کے ذریعے بھارتی دستاویزات حاصل کر رکھی تھیں۔

عبدالکلام نے ہندوستانی شہری کی حیثیت سے تمام قانونی دستاویزات حاصل کیں جن میں راشن کارڈ، ووٹر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق اس نے اپنے ہندوستانی پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے کئی دورے بھی کیے اور اس دوران اس پر کبھی شک نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے خفیہ کارروائی کے دوران عبدالکلام کو گرفتار کیا۔ ان کے خلاف ہندوستان میں غیر قانونی داخلے، جعلسازی اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وہ فی الحال زیر تفتیش ہے۔

پولیس نے عبدالسلام کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف غیر قانونی داخلے، جعلسازی اور قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

خواجہ سرا کے موبائل فون کی کال لاگ، میسجنگ ہسٹری اور ڈیٹا کنکشنز کا تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ ممکنہ شریک ملزمان یا کسی وسیع تر سازش کا پتا چلایا جا سکے۔

مودی حکومت کو مبینہ طور پر شبہ ہے کہ عبدالکلام، ایک خواجہ سرا کے بھیس میں، بنگلہ دیش یا پاکستان کیلئے جاسوس ہو سکتا ہے جو ممکنہ طور پر ہندوستانی شہریوں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔ تاہم، جاری تحقیقات کا نتیجہ ابھی تک نامعلوم ہے۔