نیویارک کی ٹیکنالوجی کمپنی Astronomer کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) اینڈی بائرن نے اپنی وائرل ویڈیو کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ ویڈیو 16 جولائی کو بوسٹن کے گِلٹ اسٹیڈیم میں کولڈ پلے کے کنسرٹ کے دوران بنائی گئی، جس میں بائرن اور کمپنی کی ہیومن ریسورسز کی سربراہ کرسٹن کیبوٹ ایک دوسرے کے قریب نظر آئے۔
وائرل ویڈیو میں دونوں کی تصاویر اسکرین پر دکھائی گئی جس پر کولڈ پلے کے گلوکار کرس مارٹن نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ یا تو یہ افیئر ہے یا پھر یہ بہت شرمیلے ہیں۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد، کمپنی نے فوری طور پر دونوں عہدیداروں کو معطل کر دیا اور داخلی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری قیادت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اخلاقی معیار قائم کرے، اور حالیہ واقعہ میں یہ معیار پورا نہیں ہوا۔ اس کے بعد بائرن نے استعفیٰ پیش کیا جسے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قبول کر لیا۔ کمپنی نے پیٹ ڈی جےائے کو عبوری CEO مقرر کیا ہے۔
س واقعے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، جہاں لاکھوں افراد نے اس پر تبصرے کیے اور میمز بنائیں۔ کچھ صارفین نے اس واقعے کو کمپنی کی اخلاقی پالیسیوں پر سوالیہ نشان قرار دیا۔