پاکستانی شاہین اور بنگال ٹائیگرز کا ٹاکرا؛ گرین شرٹ نے حکمت عملی طے کرلی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ پی سی بی)

آج ڈھاکا کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں پہلا ٹی‑20 انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے ٹی‑20 فارمیٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف 22 میں سے 19 میچز جیتے ہیں جبکہ حالیہ لاہور سیریز میں وائٹ واش بھی کیا۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا نے ابتدائی 6 اوورز میں زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی حکمت اپنائی ہے۔

جارحانہ بیٹنگ لائن اپ میں صائم ایوب، محمد حارث، سلمان علی آغا، فخر زمان اور حسن نواز شامل ہیں۔ اینگز کی شروعات صائم اور صاحبزادہ فرحان کریں گے۔

شاداب خان انجری کے باعث دستیاب نہیں ہونگے جبکہ فہیم اشرف اور خوشدل شاہ آل راونڈر کے فرائض انجام دیں گے۔ شاداب و حسن علی کی جگہ طلعت حسین اور سلمان مرزا ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔

خوشدل، محمد حارث، فہیم، ابرار احمد اور عباس آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھیل کر مقامی حالات سے ہم آہنگی حاصل کی ہے جبکہ میزبان ٹیم نے حال ہی میں سری لنکا کو شکست دے کر حوصلہ بڑھایا ہے۔