آج بروز اتوار 20 جولائی 2025 کو اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں مختلف غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔
آج صبح اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹس میں امریکی ڈالر، سعودی ریال، یو اے ای درہم، برطانوی پاؤنڈ اور دیگر اہم کرنسیوں کی نئی شرحیں جاری کی گئی ہیں۔
کرنسی کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ بھی کاروباری طبقے، بیرون ملک سفر کرنے والوں اور بین الاقوامی مالی لین دین میں شریک افراد کے لیے واضح مالی فرق پیدا کر سکتا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری 288.2 روپے رہی، جبکہ سعودی ریال 76.75 روپے پر ٹریڈ ہوا۔ یو اے ای درہم 78.5 روپے، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 386.4 روپے پر رہا۔یورو کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 334.4 روپے جبکہ کینیڈین ڈالر 210.4 روپے رہی
انٹر بینک مارکیٹ کی شرحیں اس طرح ہیں، امریکی ڈالر: 284.85 روپے، سعودی ریال: 75.94 روپے، برطانوی پاؤنڈ: 382.47 روپے، یورو: 331.03 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔