فلوریڈا میں 15 سالہ سمر ہینوٹ کے ساتھ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب ایک مگرمچھ نے اس حملہ کردیا، سمر ہینوٹ اپنے دوستوں کے ہمراہ پونڈ کریک کے سیر ت تفریح میں مصروف تھی کہ اچانک 10 فٹ لمبے مگرمچھ نے اس کی ٹانگ میں کاٹ لیا اور اسے پانی کے اندر کھینچنے کی کوشش کی۔
حملے کے دوران سمر نے خوف کے بجائے فوراً دفاع کا راستہ اپنایا، اس نے مگرمچھ کے سر پر زوردار مکے مارے، اسی عزم سے مگرمچھ نے پہلی بار اسے چھوڑا، مگر چند لمحوں بعد دوبارہ حملہ کیا۔
پانی کے اندر گھسیٹنے کے بعد بھی اُس نے ہمت نہیں ہاری۔ سمر نے مکے مارے، اپنی ٹانگ ہلائی، اور دوستوں کی مدد سے پانی سے باہر نکل آئی۔ وہ آنکھیں بند کر کے دعا کرتی رہی، پھر دوست نے اُسے اٹھا کر محفوظ جگہ لے گیا۔
واقعے کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جس کی وجہ سے اس کی ٹانگ کاٹنے کی نوبت نہیں ائی۔
فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کمیشن (FWC) نے اس واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ مگرمچھ نے خاموشی سے حملہ کیا؛ نوجوان لڑکی نے اپنے دانائی اور جرات سے اپنی جان بچائی ۔