موسمیاتی تبدیلی کی شدت کا منہ بولتا ثبوت؛ پنجاب میں بارشوں سے 119 افراد جاں بحق

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

سیکریٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے گزشتہ بارشوں کے دوران چھتیں گرنے اور بجلی کے کرنٹ لگنے کے باعث پنجاب میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان واقعات میں مجموعی طور پر 119 افراد جاں بحق ہوئے جن میں چھتوں کے گرنے اور بجلی کے جھٹکوں کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات سامنے آئی ہیں۔

17 جولائی کے بعد چکوال، جہلم، راولپنڈی اور لاہور میں غیر معمولی بارشیں دیکھنے میں آئیں، جو موسمیاتی تبدیلی کی شدت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انتظامیہ اور ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر بارش کے پینے کو فوری طور پر نکالنے میں مصروف ہیں۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پوری پنجاب میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ گھروں کی چھتیں اور بجلی کے نظام کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر نصیر نے زور دے کر کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی چیلنج ہے 2005 کے زلزلے کے بعد کے مختلف تجربات سے سبق سیکھتے ہوئے آج پنجاب کے ہر ضلع میں جدید مشینری اور تربیت یافتہ عملہ موجود ہے۔

Related Posts