حکومت نے ایکس مل کے بعد چینی کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی کے مطابق ریٹیل قیمت کی منظوری کیلئے نوٹیفکیشن کابینہ سے منظوری کے بعد جاری ہوگا۔
وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ تمام صوبے چینی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے اور ریٹیل قیمت سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن تیار کیا جا رہا ہے۔
وزارت فوڈ سکیورٹی نے بتایاکہ نوٹیفکیشن وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے بتایاکہ چینی کی ریٹیل قیمت 173 سے 175 روپے فی کلو سے زائد نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے شوگر انڈسٹری کے ساتھ مذاکرات کے بعد چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو گرام مقررکی تھی۔ تاہم چینی 165 روپے کلو ایکس مل کا وعدہ وفا نہیں ہوا اور کراچی میں دو دن بعد چینی کی سپلائی 178.50 روپے کلو سے بحال ہوئی۔