کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منگل کے روز متعدد پروازیں آپریشنل اور تکنیکی وجوہات کے باعث منسوخ کر دی گئیں۔
پروازوں کے شیڈول کے مطابق، سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور جانے والی پروازیں ای آر 524 اور ای آر 522 منسوخ کر دی گئیں جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازیں ای آر 504 اور ای آر 502 بھی معطل کر دی گئیں۔
اسی طرح ایئرسیال کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی ایف 123 اور کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی ایف 145 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اہلسنت والجماعت کا 60 مقامات پر دھرنوں کا اعلان، جانتے ہیں کراچی میں کون کون سے راستے بند ہونگے؟
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی کراچی سے اسلام آباد پرواز پی کے 370 اور کراچی سے ملتان جانے والی پرواز پی کے 330 بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ مزید برآں، کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے 609 کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان پروازوں کی منسوخی آپریشنل اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے، تاہم متاثرہ مسافروں کو جلد متبادل انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ روانگی سے قبل اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال ایئرلائنز سے معلوم کریں۔