اب پولیس خود جھکا لے گی! پشپا اسٹار آلو ارجن تھیٹر میں خاتون کی ہلاکت کے کیس میں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pushpa 2 star Allu Arjun arrested over death of woman in Sandhya theatre stampede case

تلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار آلو ارجن کو 4 دسمبر کو حیدرآباد کے سینڈھیا تھیٹر میں پشپا 2 کی ریلیز کے دوران بھگدڑ کے واقعے میں ملوث ہونے پر پولیس نے گرفتار کر لیا، اس حادثے میں 39 سالہ خاتون ہلاک ہوئیں جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوا تھا۔

جمعہ کے روزآلو ارجن کو حیدرآباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا اور چکڑپلی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار اپنے گھر سے پولیس گاڑی کی طرف جا رہے ہیں۔ گرفتاری کے وقت آلو ارجن کے والد آلو اروند، بھائی آلو سریش اور بیوی سنہا ریڈی بھی موجود تھے۔

ویڈیو میں آلو ارجن کو کافی پیتے اور اپنی بیوی سے بات کرتے ہوئے مسکراتے دیکھا گیا۔ انہوں نے اپنی بیوی کو الوداع کہا اور پولیس گاڑی کی طرف روانہ ہو گئے۔ اداکار نے گرفتاری کے خلاف کوئی مزاحمت نہیں کی تاہم انہوں نے پولیس پر تنقید کی کہ وہ ان کے کمرے میں بلا اجازت داخل ہوئے اور انہیں کپڑے بدلنے یا ناشتہ مکمل کرنے کا موقع نہیں دیا۔

سال 2024: مناہل ملک، کنول آفتاب اور کس کس کی ویڈیو لیک، شرمناک ویڈیوز سے کونسی ٹک ٹاکرز نے فائدہ اٹھایا؟ مکمل تفصیلات

ڈپٹی کمشنر آف پولیس حیدرآباد اکشانس یادو نے میڈیا کو بتایا کہ بھگدڑ کے واقعے کے بعد چکڑپلی پولیس اسٹیشن میں بی این ایس سیکشن 105 (قتل کی کوشش کے مترادف جرم) اور 118(1) آر/ڈبلیو 3(5) (جان بوجھ کر نقصان یا سنگین نقصان پہنچانے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ ہلاک خاتون کے اہل خانہ کی شکایت پر درج کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آلو ارجن نے تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تاکہ ان کا نام ایف آئی آر سے خارج کیا جائے لیکن ابھی تک اس درخواست پر سماعت نہیں ہوئی۔ پولیس نے آلو ارجن کے علاوہ سینڈھیا تھیٹر کے مالک اور دو ملازمین کو بھی گرفتار کیا ہے۔

Related Posts