اسلام آباد میں جیم اور جیولری سٹی کے قیام کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gem, Jewelry City to be established in Islamabad

اسلام آباد میں ایک جیم اور جیولری سٹی قائم کیا جائے گا، قیمتی پتھروں کے مؤثر استعمال کے لیے ایک اتھارٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ ہوگیا۔

اس سلسلے میں فیصلہ وزیراعظم کی قیمتی پتھروں پر قائم کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو کہ کل اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کی۔اجلاس میں قیمتی پتھروں کے مؤثر استعمال کے لیے ایک اتھارٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

پھر نا کہنا خبر نہ ہوئی! آپ کے پاس بھی گاڑی ہے تو یکم جنوری سے پہلے یہ کام لازمی کرلیں

مزید برآں اجلاس میں جیم اسٹون ایکسپورٹ پروسیسنگ سینٹر کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا، اور جیم اسٹون کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔علاوہ ازیں، بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر جیم اسٹون اور جیولری سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء علیم خان، جام کمال خان، متعلقہ سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان مختلف قیمتی پتھروں کا مسکن ہے جو دنیا بھر میں جیولری میں استعمال ہوتے ہیں، لیکن مناسب انفراسٹرکچر کی کمی کی وجہ سے ملک اس قدرتی دولت سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا پا رہا ہے۔

Related Posts