اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، مارکیٹ میں بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
PSX continues bullish trend, reaches 137,312 points
PHOTO:ONLINE

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بدھ کے روز اپنی تیزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

بدھ کے روز کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 735.32 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 105294.39 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو پچھلے روز کے 104,559.07 کے اختتامی پوائنٹس سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے پالیسی ریٹ میں مزید کمی کی توقع کی جا رہی ہے ۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام بھی مارکیٹ کی مثبت کارکردگی کی اہم وجہ ہے۔

انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستان کو ہر ایک گھنٹے میں 10 لاکھ ڈالرز کا نقصان

دوسری جانب پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی شرح 4.9 فیصد پر آگئی، جو پچھلے چھ سالوں میں سب سے کم سطح ہے جبکہ اکتوبر میں یہ شرح 7.2 فیصد تھی۔

مہنگائی میں اس کمی کے نتیجے میں مزید مالیاتی نرمی متوقع ہے، جس سے کاروباری سرمائے کی لاگت میں کمی، حکومتی قرضوں کی ادائیگی کے اخراجات میں کمی اور آئندہ مہینوں میں مالیاتی توازن کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔