وزیراعظم مہاجرین کے عالمی فورم کے اولین اجلاس کی مشترکہ میزبانی کیلئے جنیوا کا دورہ کرینگے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
وزیر اعظم عمران خان کامیاب دورے کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے
وزیر اعظم عمران خان کامیاب دورے کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان جنیوا کا دورہ کریں گے جہاں وہ سترہ دسمبر کو منعقدہ گلوبل ریفیوجی فورم کے اولین اجلاس کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔

مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر اور سویٹزرلینڈ ’جی آر ایف‘ کی مشترکہ میزبانی کررہے ہیں۔ مہاجرین کی دیکھ بھال اور تحفظ میں مثالی کردار کے اعتراف میں وزیراعظم عمران خان کو صدر طیب اردوان اور کوسٹا ریکا، ایتھوپیا، جرمنی کے رہنماوں کے ہمراہ فورم کی مشترکہ میزبانی کے لئے مدعو کیاگیا ہے۔

گلوبل ریفیوجی فورم اکیسویں صدی میں مہاجرین پر سب سے بڑا اجلاس ہے جسے سترہ اوراٹھارہ دسمبر دوہزار انیس کو سویٹزرلینڈ حکومت مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے کی مشترکہ میزبانی میں منعقد کیاجارہا ہے۔

مزید پڑھیں:شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر40ہزار ایکڑ سے زائدسرکاری اراضی پر قبضے کی تحقیقات شروع

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس بھی فورم سے خطاب کریں گے۔ فورم کا مقصد دنیا میں مہاجرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ریاستوں، عالمی تنظیموں، نجی شعبہ اور سول سوسائیٹی کے عملی تعاون اورا مداد میں اضافہ کرنا ہے تاکہ دنیا میں اس مسئلے سے نمٹنے میں مددمل سکے۔

وزیراعظم پاکستان گزشتہ چالیس سے ہجرت کرکے پاکستان آنے والے افغان بھائیوں اور بہنوں کی فراخدلانہ میزبانی، پاکستانی قوم کے بے مثال ایثار وقربانی، اس مسئلہ کے حوالے سے تجربات اورنکتہ نگاہ پیش کریں گے۔

وزیراعظم جنیوا میں قیام کے دوران اقوام متحدہ کی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی طرف سے دئیے جانے والے ظہرانہ میں بھی شریک ہوں گے۔

Related Posts