بھارتی لوک سبھا میں شہریت بل کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
بھارتی لوک سبھا میں شہریت بل کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان
بھارتی لوک سبھا میں شہریت بل کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم  پاکستان عمران خان نے لوک سبھا میں بھارتی شہریت کے حوالے سے منظور کردہ متعصبانہ بل  کی  مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بل سے عالمی انسانی حقوق بری طرح مجروح ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی شہریت بل بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین اور پاکستان کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

بھارتی شہریت بل کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ہندو راشٹرا کے بھارتی آر ایس ایس ایجنڈے کا حصہ ہے  جس کے تحت فاشسٹ مودی حکومت کے توسیع پسندانہ عزائم کو تقویت ملتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ حکومت نبی کریم ﷺ کی تعلیمات بالخصوص آپ ﷺ کے آخری خطبے پر عمل کرتے ہوئے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے جبکہ حقوق کے عالمی دن کے موقعے پر ہم بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

عالمی یومِ انسانی حقوق کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم حضور اکرم ﷺ کے خطبۂ حجۃ الوداع سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں جبکہ انسانی حقوق کے حوالے سے قوانین آئینِ پاکستان میں موجود ہیں۔ حکومت تمام شہریوں کے حقوق کا بلا امتیاز دفاع کرنے کے حوالے سے پر عزم ہے۔

مزید پڑھیں: بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام کرتے ہیں۔وزیراعظم

Related Posts