کمشنر کراچی نے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

کراچی: کمشنر کراچی کی جانب سے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی سلیم راجپوت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق آلو درجہ اول کی قیمت 78روپے فی کلو، پیاز بڑی 109روپے، پیاز چھوٹی 63روپے، پھول گوبھی درجہ اول 40روپے جبکہ پھول گوبھی درجہ دوم کی قیمت 20روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

Image

جاری کردہ فہرست میں گول لوکی کی قیمت 29روپے، توری درجہ اول 28روپے، توری درجہ دوم 17روپے، ٹماٹر درجہ اول 97روپے جبکہ ٹماٹر درجہ دوم کی قیمت 56روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے پھلوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

دوسری جانب ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، گھی میں 23 روپے فی کلو سے لے کر 38 روپے تک کی کمی کی گئی۔

اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے، کمی عام صارفین کی سہولت کے لیے کی گئی ہے۔

Related Posts