ورلڈکپ2023: بنگلادیش کا بھارت کو جیت کیلئے 257 رنز کا ہدف

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ورلڈکپ2023: بنگلادیش کا بھارت کو جیت کیلئے 257 رنز کا ہدف
ورلڈکپ2023: بنگلادیش کا بھارت کو جیت کیلئے 257 رنز کا ہدف

بنگلادیش نے بھارت کو آئی سی سی ورلڈکپ کے سترہویں میچ میں جیت کیلئے 257 رنز کا ہدف دے دیا۔

بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے پونے میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بولنگ کی دعوت دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے، لٹن داس 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹسمین تنزید حسن اور لٹن داس نے کیا، بنگلادیشی اوپنرز نے 14 اوورز اور 4 گیندوں کے دوران 93 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی اس کے بعد تنزید حسن 43 گیندوں پر 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بعد ازاں اوپنر لٹن داس 66، کپتان نجم الحسن شانتو 8 اور مہدی حسن میراز صرف 3 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

یاد رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں بنگلادیش کی قیادت شکیب کی جگہ نجم الحسن شانتو نے کی، نجم الحسن شانتو نے ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں کہا کہ امید کرتے ہیں کہ تماشائی ہمیں بھی سپورٹ کریں گے۔

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم آج رات بنگلہ دیش روانہ ہوگی

دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے جبکہ کھلاڑی میچز کو انجوائے کر رہے ہیں۔

Related Posts