وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس بدھ کو دن گیارہ بجے طلب کرلیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نے 9 اگست کی صبح گیارہ بجے کابینہ اراکین کا الوداعی اجلاس طلب کیا ہے، جس میں پندرہ ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
جج ہمایوں دلاور سے منسوب نازیبا ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یادگار کے لیے الوداعی فوٹو سیشن بھی ہوگا۔
علاوہ ازیں قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس 9 اگست کی دوپہر دو بجے طلب کرلیا گیا ہے جبکہ ارکان اسمبلی گروپ فوٹو کل شام ساڑھے 5 بجے ہوگا۔
ارکان اسمبلی گروپ فوٹو ایوان کے اندر اور پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر ہوگا جبکہ ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ کل شام 7 بجے دیا جائے گا۔