ہر گھریلو غذا کا لازمی جزو: پیاز کے عموماً نظر انداز کیے جانے والے فوائد

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ہر گھریلو غذا کا لازمی جزو: پیاز کے عموماً نظر انداز کیے جانے والے فوائد
ہر گھریلو غذا کا لازمی جزو: پیاز کے عموماً نظر انداز کیے جانے والے فوائد

پیاز ایک ایسی سبزی ہے جسے ہماری روزمرہ خوراک میں لازمی جزو کی حیثیت حاصل ہے، تاہم اس کے بہت سے فوائد کو لاعلمی کے باعث نظر انداز کیا جاتا ہے۔

لوگ پیاز کو ہر سبزی، دال یا گوشت کے ساتھ پکا کر یا سلاد کی صورت میں کچا استعمال کرتے ہیں جو ان کے لیے انتہائی مفید اور صحت بخش ہے۔

سلاد میں پیاز کو کچا استعمال کرنے والوں کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ کچا پیاز انتہائی طاقت بخش ہے جو پیٹ کے متعدد مسائل کو دور کرتا ہے اور آنتوں کے سرطان سے بچاتا ہے۔

وٹامن سی اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے والے منرلز کے ساتھ پیاز ایک انتہائی قابلِ قدر سبزی ہے جو خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرنے، زخموں کی جلن کم کرنے اور ایڑھیوں کی تکلیف سے نجات پانے میں مدد کرتی ہے۔

کچی حالت میں پیاز کھانا  جسم میں کولیسٹرول کی پیداوار کم کرتا ہے جس کے باعث آپ دل کی بیماریوں اور بلڈ پریشر سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ بعض حشرات کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی جلن اور تکلیف کو کم کرنے میں پیاز کی اہمیت مثالی ہے۔

ایک مناسب مقدار میں پیاز کا استعمال کسی بھی طرح نقصان کا باعث نہیں بنتا، تاہم گرم مزاج ہونے کے باعث بعض افراد کے لیے پیاز کا ایک حد سے زیادہ استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے جس پر معالج کا مشورہ ضروری ہے۔ 

Related Posts