اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منگل کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے فیصلہ سنایا۔عدالتی حکم کے بعد گنڈا پور کو پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔
آج عدالتی کارروائی کے آغاز کے دوران گنڈا پور کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کے خلاف مقدمہ چھ ماہ بعد نجی ٹی وی چینل پر چلنے والے پرانے آڈیو کلپ کی بنیاد پر درج کیا گیا۔
قبل ازیں عدالت نے گنڈا پور کے خلاف درج مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کر دیں۔
مزید پڑھیں:توشہ خانہ کیس، عدالت نے الیکشن کمیشن کی جلد سماعت کی درخواست مسترد کردی
عدالت نے دلائل سننے کے بعد گنڈا پور کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مکمل رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا۔