مہنگائی کے نئے طوفان کی آمد کا خدشہ، منی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی حکومت عوام پر مہنگائی کا نیا طوفان لانے کیلئے تیار ہے، منی بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس میں متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گاڑیاں، موبائل، فریج، ٹی وی اور سگریٹ مزید مہنگے ہوں گے۔ میک اپ، امپورٹڈ جوتوں اورکھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

 معیشت کیلئے بری خبر، عالمی ایجنسی نے ریٹنگ گرا کر ٹرپل سی کردی

آج  پیش کیے جانے والے منی بجٹ میں وفاقی حکومت 170 ارب روپے کے نئے ٹیکس لاگو کرنے کیلئے تیار ہے تاہم صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی منی بجٹ کیلئے آرڈیننس لانے کی تجویز مسترد کرچکے ہیں۔

تاہم وفاقی حکومت پارلیمنٹ میں بل پیش کرکے منی بجٹ منظور کرانے کی تیاریاں مکمل کرچکی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اراکینِ اسمبلی کو منی بجٹ کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایت کردی۔

منی بجٹ آج ہی منظور کرانے کیلئے وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے 3 جبکہ سینیٹ کا اجلاس سہ پہر ساڑھے 4 بجے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت گزشتہ روز کے وفاقی کابینہ اجلاس میں لگژری آئٹمز پر ٹیکس لگانے کی منظوری دی گئی تھی۔ کابینہ نے گیس کی قیمت بڑھانے کی سمری بھی منظور کر لی۔

Related Posts