کراچی: پاکستان شوبزانڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زارا نورعباس نے بین الاقوامی ادارے یواین ایچ سی آر کے ساتھ مل کر پاکستان میں مقیم خواتین مہاجرین کی مدد کا بیڑہ اٹھایا ہے۔
اداکارہ زارانورعباس اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین یونائٹیڈ نیشنزہائی کمشنرفار ریفیوجی (یو این ایچ سی آر) اورمقامی ڈیزائنر ہما عدنان کے ساتھ مل کرپاکستان میں مقیم خواتین مہاجرین کی مدد کرنے اور انہیں اپنے پیروں پر کھڑے کرنے کے اقدامات کریں گی۔
گزشتہ روز زارا نور عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خواتین مہاجرین کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔ان تصاویرکے ساتھ زارا نورعباس نے پیغام میں مہاجرین کی ہمت کوسراہتے ہوئے کہا آئیں انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ آئیں ان لوگوں کے لیے روزگارفراہم کرنے اوراپنے پیروں پرکھڑا ہونے کے موقع فراہم کریں۔
Statelessness is a man-made problem. People are denied the right to identity which is as basic as having a life to live. Imagine when you cant call home; Home. But they live it up and down through it, like Heroes.@Refugees @UNHumanRights pic.twitter.com/5uwPj3yVUS
— Zara Noor Abbas Siddiqui (@ZaraNoorAbbas) November 21, 2019
ان کا کہنا تھا کہ صرف کہنے سے نہیں بلکہ عمل کرکے بھی دکھائیں۔ مجھے خوشی ہے کہ میں یواین ایچ سی آر اور ہماعدنان کے ساتھ مل کر ان لوگوں کے لیے کام کررہی ہوں۔ڈیزائنرہماعدنان ایک پراجیکٹ چلارہی ہیں جس میں مہاجر خواتین کو سلائی اور جیولری بنانے کا ہنرسکھایا جاتا ہے بعد ازاں ان چیزوں کوفروخت کرکے یہ خواتین پیسے کماتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اقوامِ متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیر سگالی سفیر بن گئیں