چھوٹی کاروں کے سازوسامان پر کسٹم ڈیوٹی کم کر دی گئی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

اسلام آباد: حکومت نے چھوٹی کاروں کی تیاری کے آلات کی درآمد پر عائد ڈیوٹی میں کمی کردی، ریونیو ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 1000cc نئے ماڈل کی کاروں کی تیاری کے آلات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی میں 15 فیصد کمی کی گئی ہے جبکہ اس میں گزشتہ 25 فیصد سے 16 فیصد کمی کی گئی ہے۔

1000cc پرانے ماڈل کی کاروں کی تیاری کے آلات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 32.5 فیصد سے کم کر کے 30 فیصد کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:وسطی ایشیا تک ریل کار سروس، ازبکستان نے فزیبلٹی رپورٹ پاکستان بھیج دی

ریونیو ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے تحت تین سال کے لیے تصدیق شدہ نئے ماڈل کی گاڑیوں کے لیے کسٹم ڈیوٹی کی شرح میں کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

Related Posts