بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے لسبیلہ، حب اور پشین میں پولنگ شروع

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں پر پولنگ کل ہوگی
قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں پر پولنگ کل ہوگی

کوئٹہ: بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے لسبیلہ، حب اور پشین میں پولنگ شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے 2 اضلاع اور 1 تحصیل میں آج صبح 8 بجے سے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ لسبیلہ کی 2 میونسپل کمیٹیز، 20 یونین کونسلز میں ووٹنگ ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دعا ہے مراکش فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بھی جیت جائے۔عمران خان

قبل ازیں کل 146وارڈز میں سے 27 کے امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا۔ لسبیلہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 703 ہے۔ مرد ووٹرز 76 ہزار 698 جبکہ خواتین کی تعداد 60 ہزار ہے۔

ووٹنگ کیلئے 133 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 9 کو انتہائی حساس جبکہ 42 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ووٹرز کی سکیورٹی کیلئے پولیس، لیویز فورس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے جوان تعینات کردئیے گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  آزاد جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ شروع ہوا، مختلف شہروں میں پولنگ کیلئے ووٹرز کی کثیر تعداد گھروں سے نکل آئی۔

آزاد کشمیر میں آج سے 3 روز قبل بلدیاتی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ شروع ہوگیا۔ میر پور ڈویژن کے 3 اضلاع بھمبر، میرپور اور کوٹلی میں شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہی۔