واشنگٹن: امریکی قانون سازوں نے جوبائیڈن حکومت کے دفترِ خارجہ سے کرپٹو کرنسی میں کی جانے والی ادائیگیوں کی اطلاع دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمۂ خارجہ کو امریکا کی مرکزی حکومت کا دست و بازو سمجھا جاتا ہے جو ملکی خارجہ پالیسی کی تمام تر ذمہ داری لیتا ہے، قانون سازوں نے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے) کے ڈرافٹ میں مطالبات کو قانونی شکل دے دی۔
انڈر انوائسنگ ملکی معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔محمود مولوی
این ڈی اے اے کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ ان انعامات کو ظاہر کرنے کا پابند ہے جو وہ کرپٹو کرنسی میں ادا کرتا ہے، جبکہ اس حوالے سے این ڈی اے اے ڈرافٹ میں مطالبہ سامنے رکھ دیا گیا جس پر امریکی دفترِ خارجہ عملدرآمد کرنے کا پابند ہوگا۔
آج (بدھ) کے روز جاری کردہ این ڈی اے ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمۂ خارجہ ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی برائے خارجہ امور اور سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ تعلقات کو کرپٹو انعامات کی تشکیل کے 15 روز کے اندر مطلع کرنا ہوگا۔
قانون سازی کے ذریعے محکمۂ خارجہ کو ایکٹ نافذ ہونے کے 6 ماہ کے اندر انعامات کیلئے کرپٹو کے استعمال کے بارے میں قانون سازوں کو رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ قانون سازوں کو خدشہ ہے کہ کرپٹو میں ادائیگی منفی عناصر کو فروغ دے سکتی ہے۔
تکنیکی اعتبار سے این ڈی اے اے ایکٹ جو دفاعی اخراجات کی اجازت دیتا ہے، اسے مزید قانون سازوں کے ووٹوں کی ضرورت ہے اور حتمی طور پر مؤثر اور نافذ ہونے کیلئے صدارتی منظوری اور دستخط کی بھی ضرورت ہے جبکہ این ڈی اے اے کو لازمی قانون کی حیثیت حاصل ہے۔