کیا موہن لال کی فلم مونسٹر پر متحدہ عرب امارات میں پابندی عائد ہے؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کیا موہن لال کی فلم مونسٹر پر متحدہ عرب امارات میں پابندی عائد ہے؟
کیا موہن لال کی فلم مونسٹر پر متحدہ عرب امارات میں پابندی عائد ہے؟

موہن لال کی فلم مونسٹر کو متحدہ عرب امارات میں پابندی کا سامنا ہے۔

عام طور پر متحدہ عرب امارات کو مولی ووڈ فلم انڈسٹری کیلئے سب سے بڑی مارکیٹ سمجھا جاتا ہے وہیں ساوتھ سینما کے سب سے بڑے سپر اسٹارز میں سے ایک موہن لال کی فلم مونسٹر کو پابندی کا سامنا ہےکیونکہ فلم سنسر بورڈ کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو متحدہ عرب امارات میں پابندی کا سامنا ہے تاہم میکرز کی جانب سے اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

مونسٹر کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ فلم میں ہم جنس پرستی کا مواد ہے جس کی وجہ سے اس کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب کچھ ایسی رپورٹس بھی سامنے آرہی ہیں کہ فلم ساز فلم کے کچھ حصوں میں ترمیم کرنے کے بعد فلم کو متحدہ عرب امارات میں سرٹیفیکیشن کے لیے دوبارہ بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔ ایسی صورت میں، متحدہ عرب امارات میں ریلیز کی تاریخ کو مزید آگے بڑھایا جا سکتا ہے کیونکہ اس کی اسکریننگ اور باقی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے میں کچھ اور وقت لگے گا۔

مذکورہ فلم میں موہن لال کو لکی سنگھ کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو کہ فلم میں ایکشن کرتے نظر آئینگے۔ فلم کی کاسٹ میں لکشمی منچو، لینا، ہنی روز، صدیق، سودیو نائر، کے بی گنیش کمار کے علاوہ جیس سویجن شامل ہیں۔

فلم کی ہدایت کاری ویساکھ نے کی ہے جبکہ اس کااسکرپٹ ادے کرشنا نے لکھا ہے اور اسے آشیرواد سنیما کے ذریعے انٹونی پیرومباور نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم 21 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

Related Posts