کراچی کی سب سے بڑی ٹمبر مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی، دکانیں اور گودام جل گئے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
timber market fire
کراچی کی سب سے بڑی ٹمبر مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی: پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ میں موجودلکڑی کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی11گاڑیاں موقع پر پہنچیں اورکئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں ٹمبر مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،فائربریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا، آگ لکڑی کے گودام میں لگی  جو انتہائی شدت سے بھڑکی جس کے بعدواٹر بورڈ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق  آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہیں پانی سے بھرے ٹینکرز روانہ کر دیے گئے، فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں موقع پر ہی روانہ کی گئیں جب کہ 4 دیگر فائر ٹینڈرز اور اسنارکل بعد میں روانہ کیے گئے۔

کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ 11 فائر ٹینڈرز اور اسنارکل نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، آگ لگنے سے 12 لکڑی کی دکانیں اور گودام جل جل گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہرِ قائد کے 2 علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات، متاثرین کو مالی نقصان کا سامنا